لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کوماڈل سڑک بنانے کیلئے دائر درخواست  سے معذرت کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کوماڈل سڑک بنانے کیلئے دائر درخواست  سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نےمال روڈ کوماڈل سڑک بنانے کیلئے دائر درخواست  سے معذرت کرتے ہوئے  فائل چیف جسٹس کو بجھوا دی، جسٹس امین الدین خان نے سفارش کی کہ اسے متعلقہ بنچ میں سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔

جسٹس امین الدین خان کے روبرو مال روڈ ٹریڈرزایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی، درخواست گزار نےعدالت کوآگاہ  کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست پرجسٹس محمد فرخ عرفان خان سماعت کر رہے ہیں۔ وکیل نےاستدعا کی کہ اس درخواست کوبھی سماعت کے لئے انکی عدالت میں بھجوا دیا جائے، فاضل جج نےوکیل کی استدعا پردرخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوبجھوا دی کہ اسے بنچ  کےسامنے سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مال روڈ ایک تاریخی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے ضروری ہےکہ اسے شہر کی دیگر سڑکوں کیلئے ماڈل بنایا جائے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ مال روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے وہاں عمارتوں کےثقافتی تحفظ کو ان کی اصل حالت میں بحال رکھنے کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer