(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی موجیں ختم، محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق اساتذہ ٹیوشن کے ساتھ اکیڈمی میں بھی نہیں پڑھا سکیں گے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹیوشن پڑھانے کے حوالے سے پابندی کا فیصلہ سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کیا گیا۔