لاہور پولیس کا 10 سالہ بچے پر دل دہلا دینے والا تشدد

لاہور پولیس کا 10 سالہ بچے پر دل دہلا دینے والا تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہدعلی) لاہور پولیس نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کردی ۔ پولیس اہلکاروں کا 10 سالہ ننھے احمد پر مبینہ بدترین تشدد، رسی سے اُلٹا لٹکایا، پینٹ اُتار کر گرم ہیٹر پر بٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق 10 سال کا معصوم احمد گھر سے سودا لینے نکلا۔ کسی نوسر باز نے باپ سے ملوانے کا لالچ دے کر بائیک پر بٹھایا اور موبائل کی دکان پر لے گیا۔ جہاں نوسر باز نے احمد کو اپنا بھائی ظاہر کیا اور دکان سے دو موبائل گھر دکھانے کے بہانے لے گیا اور ضمانت کے طور پر احمد کو دکان پر بٹھا دیا۔ کافی دیر گزرنے کے بعد جب نوسر باز واپس نہ آیا تو دکاندار نے بچے پر تشدد کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

دو پولیس اہلکار اسے تھانے لے گئے، تھانے میں پولیس اہلکاروں نے بچے پر ایسا تشد دکیا کہ انسانیت تو کیا حیوانیت بھی شرما جائے۔ والدین پہلے ہی پولیس میں بچے کی گمشدگی کی اطلاع کر چکے تھے۔ بچے کی حالت غیر ہوئی تو والدین کو شیر شاہ پولیس چوکی سے فون آیا کہ آپکا بچہ مل گیا ہے آکر لے جائیں۔

 گھر پہنچ کر بچے نے تمام ماجرہ والدین کو بتایا جس پر والدین تھانے پہنچے اور رپورٹ درج کروائی۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ڈی ایس پی موقع پر پہنچے۔ جس پر اہلعلاقہ نے شدید احتجاج کیا اور پولیس مخالف نعرے بھی لگائے۔

سٹی42 نے ایس پی صدر سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بچے کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد جو بھی ذمہ دار ہوا، اس کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer