ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: شوگر ملز کھولنے اور کسانوں کو 180 فی من ریٹ دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: شوگر ملز کھولنے اور کسانوں کو 180 فی من ریٹ دینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کا شوگر ملز کو کھولنے اور کسانوں کو 180 فی من ریٹ دینے کا حکم، چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ساجد محمود سیٹھی نے  گنے کے سیزن میں شوگر ملز کی بندش  اور کاشتکاروں کو 180 روپے فی من ریٹ نہ دینے کے خلاف  درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند رکھی ہوئی ہیں اور کسانوں کو 180 فی من کے ریٹ سے کم ادائیگی کی جا رہی ہے جو کسانوں کا معاشی قتل ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کو 180 روپے فی من گنے کی قیمت کی ادائیگی اور شوگر ملیں  کھولنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنر پنجاب سے 30 دنوں  میں عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔