پرائمری کے بچوں کو ہندسوں کی پہچان کیلئے نیا لیسن پلان مرتب

پرائمری کے بچوں کو ہندسوں کی پہچان کیلئے نیا لیسن پلان مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پرائمری کے بچوں کو ہندسوں کی پہچان کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ، قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے 52 ہزار سے زائد سکولوں کے بچوں کے لیے نیا لیسن پلان مرتب کرکے سکولوں کو بھیج دیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں کے بچوں کو ہندسوں کی پہچان کرانے کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے 52 ہزار سے زائد سکولوں کے بچوں کے لیے نیا لیسن پلان مرتب کرکے سکولوں کو بھیج دیا ہے۔ لیسن پلان تیسری جماعت تک کے بچوں کے لیے ہوگا۔

بچوں کو نیا لیسن پڑھانے کے لیے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری کے تمام اساتذہ کے پاس لیسن پلانز کی کاپی ضروری ہونی چاہیے۔ ہفتے میں ایک روز بچوں کو ان اسباق کو پڑھایا جائے۔ علاوہ ازیں مراسلہ میں اساتذہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ 4 ہفتوں میں ان اسباق کو پڑھانالازمی ہوگا۔