حمزہ شہباز، مریم نوازکا آئندہ انتخابات میں اہم کردار ہوگا: خواجہ سعد رفیق

حمزہ شہباز، مریم نوازکا آئندہ انتخابات میں اہم کردار ہوگا: خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان ظہیر:  ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت  لیگی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس، چند دنوں میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ پارٹی کا اجلاس بلاکر آئندہ عام انتخابات کے لیے بورڈ اور سیل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت  لیگی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں ہوا۔  سابق وزیراعظم  نے لیگی رہنماؤں سے  سیاسی صورتحال اور سینٹ انتخابات پر مشاورت کی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  انہیں سکون سے حکومت نہیں کرنے دی گئی۔  نواز شریف ہی پارٹی کے سپریم لیڈر ہیں ، پارٹی نے ان  کےعلاوہ کسی کے نام پر غورنہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے  کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہوگی۔ لیکن ایسے ریمارکس دیئے جاتے ہیں جو اخلاقی طور پر جائز نہیں، عدلیہ کے ریمارکس پر شکوہ تو کرسکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باقی اداروں کے ساتھ پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ حمزہ شہباز شریف اور مریم نوازکا آئندہ انتخابات میں اہم کردار ہے۔ رائیونڈ جاتی امرا میں  نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں  حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید، زاہد حامد ، مصدق ملک شریک ہوئے۔