مریضوں کو ادویات کی بہتر فراہمی کیلئے آٹومیٹک مشین متعارف کروا دی گئی

مریضوں کو ادویات کی بہتر فراہمی کیلئے آٹومیٹک مشین متعارف کروا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:مریضوں کو ادویات اب آٹومیٹک مشین کے ذریعے ملیں گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے آٹو میٹک میڈیسن مشین متعارف کرا دی۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ٹرائل بنیاد پر نصب مشین سے ادویات نکال کر منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا قابل تحسین اقدام، مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آٹو میٹک میڈیسن مشین متعارف کرا دی۔ ٹرائل بنیادپر محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نصب کی گئی مشین کا صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے باضابطہ افتتاح کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹومیٹک میڈیسن مشین دس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔ دو ماہ میں تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں مشینیں نصب ہونگی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈاکٹر ادویات تجویز کرکے مریض کو کوڈ بھی جاری کرے گا، جسے مشین پر انٹر کر کے ادویات حاصل کی جاسکیں گی۔

خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں اس نظام سے ادویات کے حصول میں مریضوں کو درپیش مشکلات اور چوری کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ ادویات کی ترسیل کے نظام کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائےگی۔