(شہزاد خان) ٹیکسٹائل انڈسٹری کے صنعتکاروں کا اجلاس ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر شیخ ادیب اقبال کی زیر صدارت لاہور چیمبر آف کامرس میں ہوا، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ چین کا پاکستان میں نئی صنعت سازی خوش آئند اقدام ہے , مقامی انڈسٹری کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران جاوید اقبال صدیقی، ساجد منہاس اور منظور ندیم سمیت دیگر صنعتکاروں نے شرکت کی۔
کنونیئر کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں نئی صنعت سازی خوش آئند ہے ،مقامی انڈسٹری کو چینی انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے قبل ازوقت اقدامات کرنا ہوں گے, انہوں نے کہا کہ مقامی انڈسٹری کی اپ گریڈیشن نہ کی گئی توپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
جاوید اقبال بھٹی نے کہا کہ سی پیک کے تحت جو مراعات چینی انڈسٹری کو حاصل ہونگی وہی مراعات مقامی صنعتکاروں کو بھی دی جائیں۔