ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد

شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد
کیپشن: City42 - Shahid Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامررضا)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابی کیلئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔

تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں: نکاح کے بعد دعوت ولیمہ ، عمران خان کا ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے شادی کرلی۔ مفتی سعید نے لاہور میں نکاح پڑھایا۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کی تقریب میں بطور گواہ شریک ہوئے۔ شادی بشریٰ مانیکا کے گھر میں ہوئی، قریبی دوستوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔