(عفیفہ نصراللہ) لاہور میں پھر ابر کرم برسے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بادل لاہوریوں پر برسنے کو تیار ہیں۔ ماہرین موسمیات نے ہفتے کے روز بارش کی نوید سنا دی، جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی رونما ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔