ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کا مال روڈ پر دھرنا جاری، ٹریفک بری طرح متاثر

نابینا افراد کا مال روڈ پر دھرنا جاری، ٹریفک بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) نابینا افراد کا مال روڈ کلب چوک پر دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نوکریوں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ لیے نابینا افراد پھر سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے کلب چوک کو بلاک کر کے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے گزشتہ روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ان سے مذاکرات کرنے نہیں آیا۔ دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔ کینال روڈ سے مال روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کو بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدے صرف وعدے ہی ہیں، اسی لیے بار بار احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لے کر انہیں ان کا حق دلوایا جائے۔