(جنید ریاض) خصوصی بچوں کے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحان شروع ، محکمہ اسپشل ایجوکیشن میں بچوں کا نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں خصوصی بچوں کے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحان شروع ہوگئے ہیں۔پنجاب بھر سے 3 ہزارخصوصی بچے امتحان دے رہے ہیں ، جبکہ لاہور سے 300 خصوصی بچے امتحان دے رہے ہیں۔
ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن شہزاد ہارون کا کہنا ہے کہ امتحان کیلئے 51 امتحانی سینٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔