(زین مدنی) وینا ملک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گانا "یہ کیا بات ہوئی" کا ٹیزر ریلیز کر دیا، ویڈیو کی ڈائریکشن علی این کے نے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وینا ملک پروڈکشن کے تحت وینا ملک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ایک گانا تیار کیا ہے جس میں سیاست دانوں کے کارناموں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ مزاحیہ انداز میں تیار کیا گیا گانا خود وینا ملک اور ان کے شوہراسد خٹک نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں وینا ملک اور اسد خٹک کے ساتھ نامور فنکار بھی نظر آئیں گے۔