عمراسلم:سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 45 منٹ کی تاخیر، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی عمران خان کی تیسری شادی کا شور مچا رہا، حکومتی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو تیسری بھابی کی آمد پر پر مبارکبا دیں گئیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالوں کے جواب صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری نے دئیے۔ ایوان میں صوبائی وزیر کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے شور مچایا، ہارون سلطان نے تحریک انصاف کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیڈر نے تیسری شادی کر لی ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں۔ تمام ممبران کو اب چار چار شادیاں کر لینی چاہیے۔
صوبائی وزیر کے بیان پر تحریک انصاف کے ارکان غصہ کر گئے، شیخ خرم نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے تین شادیاں کی ہوئی ہیں۔ ایک ایس پی کی بیوی کو طلاق دلوا کر شادی رچائی۔اجلاس جاری تھا کہ تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم نے کورم کی نشاندہی کی۔ سپیکر نے پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کا کہا، کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔