ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

شہر میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :  شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

 ایدھی ترجمان کے مطابق شہر میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت 40 سالہ ناصر محمود ولد غلام وارث کے نام سے ہوئی۔ 

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ ساندہ کے علاقہ دھوپ سڑی میں 30 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔ 30 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ متوفی کی شناخت سیف علی ولد محمد اعجاز کے نام سے ہوئی، سیف علی نامی شخص داروغہ والا کا رہائشی تھا۔ 

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔