ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی اینڈ ڈی بورڈ کا اجلاس ،طالب علموں کو الیکٹرک موٹر سائیکلز کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا

 پی اینڈ ڈی بورڈ کا اجلاس ،طالب علموں کو الیکٹرک موٹر سائیکلز کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں طالب علموں کو الیکٹرک بائیکز کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلال افضل کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی میں بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو،سیکرٹری مظفر خان سیال اوردیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سےطالب علموں کو الیکٹرک موٹر سائیکلز کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہونڈا  جبکہ کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک بائیکز مارکیٹ میں متعارف کروانے کےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب بنک آف پنجاب کی جانب سے بتایا گیا 10 ہزار طالب علموں کو ای وی بائیکز کم سے کم مارک اپ پر فراہم کی جائیں گی۔ وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ بلال افضل نے کمیٹی کو ایک ریشنل اور کم قیمت فنانسنگ ماڈل بنانےکی ہدایت کی،انہو ں نےکہا پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے قابل اور پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں ای بائیکز بنک کے توسط سے فراہم کی جائیں گی۔