سولر سسٹم استعمال کرنے والے لیسکو صارفین سے اضافی رقم وصولی کا انکشاف

سولر سسٹم استعمال کرنے والے لیسکو صارفین سے اضافی رقم وصولی کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا)سولر سسٹم کا استعمال کرنے والے لیسکو صارفین سے کمپنی اضافی رقم وصول کرنے لگی، لیسکو کے متعدد آفسز میں بائی ڈائریکشنل میٹر   کی انسٹالیشن کے نام پر 3 ہزار روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کا ڈیمانڈ نوٹس 33600 روپے مقرر کیا ہےلیکن بیشتر دفاتر میں 36200 روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ،لیسکو دفاتر میں انسٹالیشن چارجز کی بنیاد پر اضافی  رقم وصول کی جا رہی ہے ۔

  کمپنی نے چند روز قبل مارکیٹ سے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کی تھی اور اب کمپنی نے سٹاک ملنے پر صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اجراء مہنگے داموں شروع کر رکھا ہے ،بائی ڈائریکشنل میٹرز کے اجراء کے بعد صارفین سے مختلف علاقوں میں اضافی قیمت وصول کی جانے لگی۔