غزہ جنگ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ دوسرے روز بھی مؤخر

غزہ جنگ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ دوسرے روز بھی مؤخر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی مؤخر کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قرارداد پر ووٹنگ اب آج رات ہو گی، مسودے میں امریکا اور اسرائیل کو غزہ جنگ میں وقفہ، معاہدہ یا انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے الفاظ پر اختلافات ہیں۔

اسرائیل اور امریکا سلامتی کونسل کی قرارداد میں "جنگ بندی" کی اصطلاح استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔

 یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ووٹنگ منگل تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم منگل کے روز بھی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی جبکہ یو اے ای کی جنگ بندی سے متعلق پہلی قرار داد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔ 

 دوسری جانب حماس کے سیاسی سیل کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج مصر جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے گفت و شنید کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ اسرائیل سے حملے روکنے، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے معاہدے پر بات کریں گے۔