نومبر میں استعمال ہو چکی بجلی کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ کرنے کی تیاری

 Central Power Purchase Company, DISCOS, Fuel Adjustment Price, NEPRA, Islamabad, Federal Government
کیپشن: (Cartoon taken from KSH VID, India with thanks)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاکستانی شہریوں نے جو بجلی نومبر کے مہینے میں استعمال کی تھی اب نیپرا اس کی فی یونٹ قیمت میں مزید ہوش رُبا اضافہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں شہریوں پر تھوپنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی نام نہاد ایکسرسائز میں فیول کی امپورٹ کا خرچہ زیادہ دکھایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے سبب نومبر کی 16 تاریخ کو پٹرول کی قیمت دو روپے سے زیادہ اور ڈیزل کی قیمت چھ روپے سے زیادہ کم کی تھی۔ 

نیپرا کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ نومبر کے مہینہ میں استعمال کی گئی بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66پیسے  فی یونٹ اضافہ کروانے کے لئے وفاقی حکومت کی ملکیتی سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیپرا کو مراسلہ بھیجا ہے۔ 

سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی فرمائش پر  بجلی مہنگی کرنے کے لئے عوامی سماعت 27دسمبر کو ہو گی  لیکن اس میں ہمیشہ کی طرح عوام اب بھی شریک نہیں ہوں گے۔ نیپرا کی پیچیدہ شرائط کے باعث عام شہری اس سماعت میں حصہ لینے کا استحقاق ہی نہیں رکھتے۔ 

سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی فرمائش نیپرا سے من و عن منظور ہو جانے کی صورت میں بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کی جیبوں سے  40ارب روپے نکل کر بجلی بیچنے والی کمپنیوں کے اکاؤنٹس مین چلے جائیں گے۔

کراچی والوں کی خوش قسمتی سے بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر مارے گئے اس ڈنڈے سے  کےالیکٹرک صارفین محفوظ رہیں گے۔