(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت نے گیس کنکشنز اور ہاؤسنگ سکیموں میں گیس سپلائی پر عائد پابندی ختم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا۔
وزیراعظم نے کابینہ توانائی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق گیس کنکشنز پر پابندی اٹھانے سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے کیونکہ گیس سکیموں پر پابندی اٹھانے سے حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں گیس سکیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔