(شاہد ندیم سپرا)پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا پچیسواں سالانہ اجلاس جوہر ٹاؤن میں ہوا، زکوۃ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی گئی۔
چیئرمین ملک واصف مظہر کی زیر صدارت اجلاس میں ایم پی ایز سید یاور عباس بخاری، عبداللہ وڑائچ، عرفان اللہ نیازی، ایم پی ایز سردار احمد علی دریشک، سلیم بی بی، عائشہ اقبال، مولانا محمدعاصم مخدوم، خدیجہ عمر، مولانا محمد یوسف خان، ڈاکٹر ممتاز اختر، ڈاکٹر طاہرہ عبدالقدوس شریک ہوئے، اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ تمام اضلاع میں چیئرمینز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا گیا۔