ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر

Aeroplane,Allama iqbal international airport,City42
کیپشن: Aeroplane ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ صبح سویرے دھند کے باعث پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے تقریبا پانچ گھنٹے بند رہا، حد نگاہ میں کمی کے باعث چار پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، جبکہ پانچ پروازیں ایک گھنٹے سے زائد فضا کے چکر لگاتی رہیں، لاہور سے کراچی اور بیرون ملک جانے والے 10سے زائد پروازیں بھی متاثر رہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث صبح سویرے رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ائیرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے پانچ گھنٹے تک بند رہا۔ بیرون ملک سے لاہور آنے والی پانچ پروازیں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنےپر فضا میں چکر لگاتی رہیں، جن میں سے مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 748 ، دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628، جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 ، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 9854 اور دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 248 شامل ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ پر حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ،راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 9854 ،استنبول سے آنے والی ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714 ،جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 کواسلام آباد لینڈ کروایا گیاجبکہ دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248 تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ فضا میں چکر لگانے کے بعد پائلٹ نے طیارہ کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔تقریبا پانچ گھنٹوں کے بعد رن وے پر حد نگاہ بہتر ہونے پر رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کھولا گیا۔