ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات کی بجائے گورنر راج؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی

 انتخابات کی بجائے گورنر راج؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور کے پی  اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی، پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے متحرک ہوگئی، میل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ 

اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور الیکشن کی بجائے گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔

خیبرپختونخوا میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ اے این پی، جے یو آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔