لاہور میں دھند نے ہر منظر دھندلادیا، موٹروے اور ائیر پورٹ بند

لاہور میں دھند نے ہر منظر دھندلادیا، موٹروے اور ائیر پورٹ بند
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صوبائی دارالحکومت لاہور کو دھند نے  اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کو  ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے کہاں کہاں سے بند ہے؟ 

لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 3،ایم 4 اور ایم5 کو مختلف مقامات پر جبکہ ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا،بابو صابو کے مقام پر گاڑیوں کو بریک لگ گئی،شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

لاہور ائیر پورٹ بند 

دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف کیلئےبند کردیا گیا، لاہورآنیوالی 5 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی جبکہ بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازیں فضا میں ہی موجود ہیں، راس الخیمہ سے آنیوالی پرواز  کارخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا،استنبول سے آنیوالی ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714  اور جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 کو بھی اسلام آباد لینڈ کروایا گیا۔ 

موسم کیسا رہے گا؟ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورکا  موسم سرد اور خشک رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر اور گردونواح میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔  آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،  ہوا میں نمی کا تناسب 97 فیصد ہوگا۔