استعفوں کا معاملہ، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

استعفوں کا معاملہ، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور کے پی  اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی، ہر روز ایک نئی خبر آرہی ہے،  پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت برقرار رہے، کپتان کے کچھ کھلاڑیوں کی بھی یہی خواہش ہے۔

پی ڈی ایم نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے نئی چال چل دی،  ن لیگ اور پیپلزپارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،جس میں گورنر پنجاب سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیاگیاہے، لیگی رہنما طاہر خلیل سندھونے کہاکہ گورنر کو وزیراعلیٰ سے اعتماد کے ووٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے،   پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے  کا حامی ہےجبکہ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔

اس حوالے سے نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے ہم استعفیٰ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ  بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7 ارکان ہیں۔