ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Crude Oil Prices decreased
کیپشن: Crude Oil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے۔ امریکی خام تیل سوا چار فیصد سستا ہوکر اڑسٹھ ڈالر فی بیرل سےبھی نیچے آگیا  جبکہ لندن برینٹ آئل پونے چار فیصد سستاہوکر اکہتر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔

اومی کرون کی تشویشناک لہر سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کوجھٹکالگ گیا۔ ایشیائی مارکیٹ کے بعد برطانوی امریکی سیشن میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر عالمی بازار میں خام تیل کے سودوں میں فروخت کا رجحان رہا۔ ماہرین کی رائےہےکہ اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے ہیں۔
وائرس کے پھلاؤ پر نئی پابندیاں لگنے سے کاروباری سرگرمیاں محدودہونے کےخدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کرنا شروع کردیا، رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل چار اعشاریہ تین چار فیصد سستا ہوگیا۔  امریکی سیشن میں خام تیل 3ڈالر 20 سینٹس سستاہوکر 67 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل بھی تین اعشاریہ سات پانچ فیصد سستاہوگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل2 ڈالر 80 سینٹس سستاہوکر 70 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر خام تیل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےنیچے رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer