ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لمبی چھٹی جانے والے افراد کے اقامے منسوخ

Kuwait Cancel Iqama of house workers
کیپشن: Kuwait
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت نے چھٹی پر جا کر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والے گھریلو عملے کے اقاموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے چھ ماہ کی مدت کا شمار کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے تحت محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ ’چھٹی پر جاکر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والوں کے اقاموں کی منسوخی پر اس سے پہلے عمل ہوتا رہا ہے۔ ’تاہم کورونا کے باعث پروازیں معطل ہوگئیں تو اس قانون کو بھی وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ اب جبکہ بیشتر ممالک سے پروازوں کی بحالی ہوگئی ہے تو پرانے قانون پر دوبارہ عمل کیا جا رہا ہے۔

محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ شہری اگر اپنے گھریلو ملازمین کو چھ ماہ سے زیادہ چھٹی دینے کی اجازت دینا چاہیں تو انہیں محکمے کو اطلاع کرنا ہوگی۔ تاہم یہ اطلاع انہیں چھ ماہ کا عرصے ختم ہونے سے پہلے دینی ہوگی۔ بصورت دیگر ان کے ملازمین کے اقامے خود کار سسٹم کے تحت منسوخ ہوجائیں گے۔