ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی مالیت کےپرائز بانڈز رکھنے والوں کےلئے اہم خبر

Prize bond Pakistan 2021
کیپشن: Prize bond Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: وفاقی خزانہ ڈویژن نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ پرائز بانڈزتبدیل کرانے کی مدت میں اکتیس مارچ دوہزار بائیس تک توسیع کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی خزانہ ڈویژن نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی۔ خزانہ ڈویژن نے 31 مارچ 2022 تک پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی ہدایت کردی ہے جس میں 7500 روپے،15 ہزار روپے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز شامل ہیں۔ قبل ازیں بڑی مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی آخری تاریخ پہلے 31 دسمبر 2021 تھی.
محتاط اندازے کے مطابق عوام کے پاس غیر رجسٹرڈ 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز 1 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے ہیں،غیر رجسٹرد 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز  2ارب 46 کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔ 8ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کےرجسٹرڈ پرائز بانڈزا بھی عوام کے پاس ہیں۔ 15 ارب روپے مالیت کے 7500 ہزار روپےوالے پرائز بانڈز بھی عوام کے پاس موجود ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer