ویب ڈیسک : دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اس سال 11 ارب ڈالرز سے زائد کا ٹیکس ادا کریں گے۔
یادرہے امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ فری لوڈنگ بند کرکے ایلون مسک کو ٹیکس ادا کرنے چاہئیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ایلن مسک کا کہنا تھا کہ کیا امریکا کی تاریخ میں ان سے زیادہ ٹیکس کسی نے ادا نہیں کئے۔
This is such a deeply messed up lie to the American people. She is the one freeloading off taxpayers, while I’m paying the largest amount of tax of any individual in history.
— Elon Musk (@elonmusk) December 17, 2021
Is @SenWarren really someone we want as a US senator?
ایلون مسک کو حال ہی میں ٹائم میگزین نے 2021 کی شخصیات قرار دیا ہے۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کی مالیت تقریباً ایک کھرب ڈالرز ہے۔ تاہم کچھ ہفتے قبل ایلون مسک نے ٹیسلا میں اپنے 14 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردئیے تھے۔