ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار ہسپتال کے لئے ادویات کا عطیہ، ہسپتال میں ادویات کی قلت ختم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے لاہور ہائیکورٹ بار کو ادویات کا عطیہ دیا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے 84 مختلف نوعیت کی ادویات کا عطیہ صدر ہائیکورٹ بار کے حوالے کیا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ رواں سال ہائیکورٹ بار کے ہسپتال کو تقریبا 8 لاکھ روہے کی ادویات کا عطیہ دے چکے ہیں۔