ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافےکےباوجودسموگ کم نہ ہو سکی

سردی کی شدت میں اضافےکےباوجودسموگ کم نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل  اسلم : دسمبر کی سردی رنگ جمانےلگی,محکمہ موسمیات کےمطابق موجودہ درجہ حرارت 16 ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا آج بھی ایئرکوالٹی انڈیکس 403 پر پہنچ گیا۔
دسمبر کی سردی رنگ جمانے لگی, محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 16 ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈریکارڈ کیا  گیا، شہر کا آج بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 403 پرپہنچ گیا ۔ سردی کی شدت میں اضافےکےباوجودسموگ کم نہ ہو سکی۔غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس 630، ڈیوس روڈ پرایئرکوالٹی انڈیکس5 55،ڈیفنس کے علاقے میں  514، بحریہ آرچرڈ میں  ایئرکوالٹی انڈیکس 495،انارکلی بازار میں  486، ٹاؤن شپ  میں ایئرکوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا  گیا۔

ماڈل ٹاؤن میں  450 جبکہ  اقبال ٹاؤن  میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 441، ایف سی کالج ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 410ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ شہری دوران سفراحتیاطی تدابیراختیارکریں، شہری سموگ سےبچاؤ کیلئے ماسک استعمال کریں۔