ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

کورونا احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے کارروائیاں، اے سی کینٹ نے 17 ریسٹورنٹس، دکانوں، مارکیز اور ہالز کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سی کینٹ ضحی شاکر اور اے سی سٹی فیضان احمد نے اوورچارجنگ پر 10 ہزار، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ اور8 دکانوں، ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ کینٹ میں ملک نان شاپ، نعیم الیکٹرانک شاپ، عثمان پان شاپ، زینیتھ، ماشاءاللہ ایل پی جی سنٹر، ہجویری نان شاپ، ماشاءاللہ جوس کارنر اور محمدی جنرل سٹور کو سیل کیا گیا۔ 

اسی طرح نوازش سینیٹری سٹور، عدیل پان شاپ، باجوہ ٹریڈر ایل پی جی شاپ، علی آئل چینج شاپ، سٹی میں سلیم سنوکر کلب ابراہیم روڈ اور عبدل تمباکو کو سیل کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے سیکنڈ کپ کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اچھرہ فیروز پور روڈ پر 12 دکانوں کو سیل کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے عائد کر دئیے۔ 27 افراد کو 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ مناواں کے علاقے میں ایک شادی ہال کو 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے باغبانپورہ میں 12 دکانوں کو بھی سیل کروا دیا ہے۔