ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے خفیہ آپریشن مضر صحت گوشت تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے خفیہ آپریشن مضر صحت گوشت تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے خفیہ آپریشن 1000 کلو مضر صحت گوشت تلف، 3 سلاٹر ہاؤس، فوڈفیکٹری، پکوان سنٹراورپان شاپ سیل، بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنے پر نور ڈیرہ سلاٹر ہاؤس کو سیل کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیموں نے گورے شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے زاہد اوربہادرنامی سلاٹر ہاؤس بھی سربمہر کردیے، انتہائی گندا بدبودار ماحول،غیر معیاری سٹوریج اورمذبح ایریا میں واش روم کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی اور ملازمین کے میڈیکلزنہ ہونے پر سلاٹر ہاؤ س سیل کیے گئے۔ راوی ٹاؤن میں وحید دیسی فوڈ فیکٹری کوکھلے رنگوں،مضر صحت کیمیکلز کے استعمال پر سربمہر کیا، حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی  کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر راوی ٹاؤن میں جھولے لعل پکوان سنٹر کو سیل کر دیا گیا،  ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر قصور میں بھولا پان شاپ کو سربمہر کیا گیا، عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گردونواح میں صحت دشمن عناصر کی نشاندہی کریں، صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی  کا کہنا تھا کہ  ٹال فری نمبر یا فیس بک پر اپنی شکایات درج کروائیں،شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer