ماڈل ٹاؤن (عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) لاہور کا آئندہ صدر کون ہو گا؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور بننے سے معذرت کرلی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملوک کھوکھر اور میاں مرغوب احمد کے ناموں پر مشاورت شروع کر دی گئی۔
رانا مشہود احمد خان کو صدر بنوانے کیلئے اہم سابق وفاقی وزیر متحرک ہوگئے، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک نے طبیعت ناسازی کے باعث بطور صدر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، اس حوالے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام صدر مسلم لیگ (ن) کیلئے تجویز کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے بھی بطور صدر مسلم لیگ (ن) لاہور بننے سے معذرت کر لی۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور میاں مرغوب دونوں رہنما آرائیں ہیں جبکہ پرویز ملک بھی آرائیں ہیں، سینئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر بھی صدارت کی دوڑمیں شامل ہیں، رانا مشہود احمد خان کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر بنوانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر اور اہم رہنما متحرک ہیں، مسلم لیگ (ن) لاہور کا فیصلہ نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز کی مشاورت سے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دو پہر کو شروع ہو گا جس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے حوالے سے سوالات دریافت کئے جائیں گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات، مہنگائی اور مقدمات کیخلاف ایوان میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔