باغوں کا شہرکوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا

باغوں کا شہرکوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: باغوں کا شہر، لاہور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا، حبیب اللہ روڈ پر جگہ جگہ پڑے کوڑے نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے دعوے محض دعوے ہی رہے، باغوں کے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی۔


 تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہیں ، گلیاں اور محلے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے لگے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کچرا پھیلنے لگا ہے، گنجان آباد علاقے حبیب اللہ روڈ پر جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ روڈ کا آدھا حصہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی زد میں آ گیا ہے۔

جس کی وجہ سے راہگیروں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے،  کچرے کی وجہ سے علاقے میں بد بو پھیل رہی ہے جبکہ کچرے سے تعفن پھیلنے کے خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں لیکن متعلقہ ادارے متحرک ہونے کی بجائے خاموش ہیں۔

شہر لاہور میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے مسائل بڑھنے لگے، لاہور کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مارکیٹ ہال روڈ پر گندگی کا ڈھیر جمع ہے، گندگی کے اس ڈھیر کے سامنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا بوائز ہاسٹل جبکہ اس کے ساتھ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیمی دفاتر میں آنے والے اساتذہ کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، شہر کی ماڈل شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ کی بدستور موجودگی نے صفائی کمپنی کی کارکردگی اور حکام بالا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer