علی اکبر: پنجاب اسمبلی اجلاس میں میاں میردربار کی اراضی پرقبضے کا انکشاف، لیگی رکن باؤ اختر کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری نے قبضےکا اعتراف بھی کرلیا، کہا کہ جلد دربار کی زمین واگزارکرالیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن باؤ اختر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف مہر تیمور لالی کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، محکمے کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ دربار حضرت میاں میرکی 70 کنال سے زائد اراضی مافیا کے قبضے میں ہے۔
لوکل ایڈمنسٹریشن کوحد براری کا کہہ دیا ہے جلد قبضہ واگزار کرا دیں گے، مناسب جواب نہ آنے پر لیگی رکن باؤ اختر سراپا احتجاج رہے اور بولے کہ پچاس سالوں سے محکمہ اوقاف کی زمین پر قابضین بیٹھےہیں، تاہم محکمے نے کسی ایک کو نوٹس نہیں بھیجا۔
اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب لیگی رکن حنا پرویز بٹ نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی کو گفتگو میں مداخلت کرنے پرکھری کھری سنا دیں۔ سرکاری کارروائی کےدوران حکومت نےملتان میٹرو بس سمیت مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کیں، حکومت کو اس وقت سب کی کا سامنا کرنا پڑاجب اپوزیشن کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ جس پراجلاس پیرکی سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔