ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے منصوبے میں کرپشن کا انکشاف

 چائلڈ لیبر کے خاتمے کے منصوبے میں کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) لیگی دور میں شروع ہونے والے چائلڈ لیبرمنصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل نے پروگرام کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مید خان نے سیکرٹری لیبر کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔  2015 میں منصوبہ ساڑھے پانچ ارب کے بجٹ سے شروع ہوا، گزشتہ تین سالوں میں چائلڈ لیبر خاتمہ کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہ ہو سکا مگر 87 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہو گئی۔

پروگرام کے تحت ٹائر شاپ، ہوٹل اور پٹرول پمپ سمیت دیگر جگہوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جانا تھا، پروگرام کی تحقیقات نیب لاہور میں بھی جاری ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer