ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی، ہزاروں کتابیں گودام میں پڑی ردی بن گئیں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی، ہزاروں کتابیں گودام میں پڑی ردی بن گئیں
کیپشن: City42 - Books Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) افسران کی نااہلی کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں پڑی ہزاروں کتابیں خراب ہونے لگیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کتابیں بچوں کے ہاتھ میں ہونے کی بجائے ردی  کا ڈھیر بن گئی ہیں اور بچے بازار سے کتابیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی لاپرواہی سے نان فارمل سکولوں کیلئے رکھی گئی کتابیں خراب ہونے لگی ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کتابوں پر حکومت کے لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔ اتھارٹی کے دفتر میں 2 سال سے پڑی کتابیں ردی کا ڈھیر بن گئیں۔

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا سال بچے مفت کتابوں کیلئے ترستے ہیں اور بالآخر بازار سے خرید لیتے ہیں جبکہ ڈی ای او لٹریسی کا کہنا ہے کہ کتابیں نان فارمل سکولوں کے بچوں کیلئے ہیں اور نان فارمل سکولوں میں بچوں کے داخلے پورا سال ہوتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer