(سٹی 42) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدلی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کیلئے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔ علی ترین نے 52 لاکھ ڈالر میں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدی ہے، ٹیم کا نام ملتان ہی ہوگا۔علی خان ترین کےپاس7سال کیلئےٹیم کےمالکانہ حقوق ہوں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فور کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا، شیڈول کے مطابق پی ایس ایل فور ایونٹ 14 فروری سے شروع ہوگا۔ ٹوٹل 34 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں ہونگے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر ز کے درمیان ہوگا۔