ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42- Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نےلاہور سمیت صوبہ میں تین ماڈل کالج بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ان میں سے ایک کالج لاہور شہر سے لیا جائے گا۔ جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ سے بجٹ بھی مانگ لیا۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ان تین ماڈل کالجز میں ورلڈ کلاس تمام سہولتیں اور تدریسی سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ ان ماڈل کالج کا سالانہ رزلٹ بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے ضلع لیہ میں راجن شاہ اور شاہ لونڈ ضلع ڈی جی خان میں دو نئے کالجز کی منطوری بھی دی ہے۔ دونوں کالجوں کو فعال کرنے اور تعمیر کرنے کے لئے ایک کروڑ بھی مانگ لئے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ایک کالج بنانے پر50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer