ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ پروٹیکشن ماڈل کورٹ میں 10 سالہ بچی پر تشدد کا پہلا کیس دائر

چائلڈ پروٹیکشن ماڈل کورٹ میں 10 سالہ بچی پر تشدد کا پہلا کیس دائر
کیپشن: City42 - Child Protection Model Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق ): چائلڈ پروٹیکشن ماڈل کورٹ میں ہربنس پورہ کی 10 سالہ گل ناز پر تشدد کا پہلا کیس دائر کیا گیا، بچی کو اس کی والدہ ممتاز بی بی نے انصاف کے لیے عدالت میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں پرتشدد، زیادتی اور ان کے قتل جیسے مقدمات کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں چائلڈ پروٹیکشن ماڈل کورٹ قائم کر دی گئی، اس عدالت میں افتتاح کے بعد پہلا کیس دائر ہوگیا، ہربنس پورہ کی دس سالہ گل ناز کی والدہ نے مقدمہ دائر کیا۔

عبدالماجد ایڈووکیٹ نے بتایاکہ گل ناز کو غلام عباس نامی شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الگ عدالت کے قیام کو بھی سراہا۔ 

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ بننے کے بعد سیشن جج کو والدین کی طرف سے بچوں کے کیس دیگر عدالتوں سے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں بھجوانے کی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں