اسرار خان : موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بچوں کا بھی استعمال ہونے لگا، وحدت کالونی میں نامعلوم بچہ شہری ابراہیم کی موٹر سائیکل لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق واردات آج سہ پہر 2 بج کر 20 منٹ پر وحدت پارک میں ہوئی۔ سٹی 42نے انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس بچہ گلی میں کھڑی موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا، موقع ملتے ہی بچہ موٹر سائیکل کو گھسیٹ کرلے گیا۔
وحدت کالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد سراغ مل جائے گا۔