ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں نئے اے سی لگا دئیے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کے سٹاف نے مختصر وقت میں 1.5ٹن کے 48اور4ٹن کے 12اے سی نصب کئے ۔ میڈیکل وارڈز، ہڈی، امراض بچگان سمیت مختلف شعبوں میں 60 ائرکنڈیشنر چلنے سے مریضوں نے سکون کا سانس لیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جنرل ہسپتال میں نئے اے سی لگنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ہسپتال میں مجموعی طور پر 600 اے سی کام کر رہے ہیں۔