(عابد چوہدری)سندر میں نہر سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ،بچے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق حسنین کے اغوا کا مقدمہ گذشتہ روز تھانہ سندر میں درج ہوا تھا،مقتول حسنین کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔حسنین ڈوب کر ہلاک ہوا یا اسے قتل کیا گیا،تحقیقات جاری ہیں۔پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق معلوم ہوں گے ۔