مانیٹرنگ ڈیسک: سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ کی سماعت کو عدالت نے ان کیمرہ ڈیکلیئر کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،شاہ محمود قریشی پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی۔