(سعید احمد)شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہو ئی ہے،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 585 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 376 روپے جبکہ پرچون ریٹ 390 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 294 روپے فی درجن ریٹ برقرار رہا جبکہ انڈوں کی پیٹی 8700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔