دریائے راوی و ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال

دریائے راوی و ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں سے دریائے راوی اور ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتِ حال ہے۔

ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے۔بہاول پور کی دریائی بیلٹ پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر  19 ریلیف کیمپ قائم  کر دیے گئے ہیں، ساتھ ہی 10 ہزار سے زائد افراد اور  مال مویشی ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے  ہیں جبکہ چونیاں میں کنگن پور چوکی کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی دیہات میں داخل ہوگیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer