ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداروں کیخلاف مہم چلانے والے طالبعلم نے سچ اگل دیا ، ویڈیو بیان جاری

 اداروں کیخلاف مہم چلانے والے طالبعلم نے سچ اگل دیا ، ویڈیو بیان جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی  مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقاتی اداروں کی کارروائی جاری ہے۔

اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی مہم سے متاثرایک اور طالبعلم نے ندامت کا اظہار کیا ہے۔لیہ سے تعلق رکھنے والے قانون کے طالبعلم مبین حیدر کا بیان حلفی اور ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا اور معذرت بھی کی۔

طالب علم مبین حیدر کا کہنا تھاکہ میں نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئر کیں اور پی ٹی آئی کے ٹرینڈز اور لوگوں کو دیکھتے ہوئے مہم میں حصہ لیا۔طالبعلم کا کہنا تھاکہ مہم میں حصہ بننے پر اداروں اور قوم سے معذرت خواہ ہوں۔

خیال رہے کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف منفی مہم چلائی گئی جس کے بعد حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے اور اب تک کئی افراد معافی مانگ چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر