ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی اور خسرہ کے کنٹرول کیلئے 18 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

Dengue
کیپشن: Dengue
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے ڈینگی اور خسرہ کے کنٹرول کیلئے 18 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔ 

محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ صحت کو ڈینگی اور خسرہ کنٹرول پروگرام کیلئے گرانٹ جاری کردی ہے۔ اس گرانٹ سے ڈینگی کنٹرول کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ نے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ادویات کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے اس بجٹ سے مریضوں کی جان بچانے کی ادویات خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے اکاونٹ میں منتقل کر دیا ۔