ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خطرہ

Rain
کیپشن: Rain
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 23 اگست سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے جنوبی پنجاب میں نئی مون سون سرگرمی شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 20 سے 22 اگست تک دریائے سندھ کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں کے کیچمنںٹ ایریاز میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان ڈویژن میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔